عارفہ صدیقی نے شوبز میں دوبارہ واپسی کی تیاریاں شروع کردیں

عارفہ صدیقی نے شوبز میں دوبارہ واپسی کی تیاریاں شروع کردیں
عارفہ صدیقی نے شوبز میں دوبارہ واپسی کی تیاریاں شروع کردیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کی معروف اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی بہت جلد شوبز میں دوبارہ واپس آرہی ہیں جس کے لئے ان دنوں وہ بھرپور تیاری کررہی ہیں۔عارفہ صدیقی نے استاد نذر حسین سے شادی کے بعد فن کی دنیا کو خیرآباد کہہ دیا تھا البتہ کچھ عرصہ قبل جب ان کے شوہر کا انتقال ہوا تو انہوں نے نوجوان گلوکار تعبیر علی سے دوبارہ شادی کرلی تھی ۔ذرائع نے اس بارے میں مزید بتایا ہے کہ عارفہ صدیقی گانے کی پریکٹس تو باقاعدگی سے کررہی ہیں البتہ ابھی انہوں نے کوئی گانا ریکارڈ نہیں کیا۔ عارفہ صدیقی نے گزشتہ روز اپنے شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ہوسٹ کی ہیں جن میں بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید : کلچر