گلوکار دانیال ارشد کی ناروے قونصلیٹ میں شاندار پرفارمنس

گلوکار دانیال ارشد کی ناروے قونصلیٹ میں شاندار پرفارمنس

لاہور( فلم رپورٹر) پاکستانی پاپ گلوکار دانیال ارشد کی ناروے قونصلیٹ میں شاندار پرفارمنس،غیر ملکی بھی گانے پر جھومتے رہے ۔میوزک کنسرٹ میں پاکستانی فیملز ،سفارتی عملے سمیت ناروے کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ناروے میں پاکستانی سفیر رفعت مسعودنے پاپ سنگر کوپھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی کارکردگی کو خوب سراہا۔اس میوزک کنسرٹ کا اہتمام پاکستان اور ناروے دوستی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کے بعد کیا گیا۔اس حوالے سے پاپ گلوکار دانیال ارشد نے کہاناروے کے سفارت خانے میں پرفارم کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔یہاں پرفارم کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ پاکستانی پرامن اور پیار کرنے والے لوگ ہیں ۔ناروے اور پاکستان کے درمیان بہت اچھے اوردوستانہ تعلقات ہیں ۔دونوں ملکوں کو چاہیے کہ وہ فن کے شعبے میں مزید رابط قائم کریں تاکہ غیر ملکی لوگوں کو پاکستان کے فن کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات مل سکیں اور ان کو ہمارے کلچر و ثقافت کی پہچان ہو۔

مزید : کلچر