ماہرہ خان کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو وائرل
ماہرہ خان کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو وائرل

  

کراچی(شوبزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان اداکار راج کپور اور نرگس کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہوپر پرفارمنس دیتی نظرآرہی ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نظرآرہے ہیں۔ عدنان نہ صرف ماہرہ کو خوبصورت اور حسین بنانے کاکام کرتے ہیں بلکہ ان کے بہترین دوست بھی ہیں جس کا ثبوت یہ ویڈیو ہے جسے ماہرہ خان نے عدنان کی سالگرہ کے موقعہ پر بطور خاص بنایا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ 1956 کی سپر ہٹ فلم’چوری چوری‘ کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘ پر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں، اس ویڈیو کے ساتھ ماہرہ نے عدنان کیلئے پیغام بھی دیا ہے کہ وہ عدنان سے بہت محبت کرتی ہیں۔ اس گانے پر ماہرہ کے جذبات قابل تعریف ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی ماہرہ کوسوشل میڈیا کا خوبصورت چہرہ قرار دیتے ہوئے ان کے جذبات کو انمول قراردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماہرہ کی ایک اور ویڈیو میں ان کے ساتھ اداکار شہریار منور نظر آرہے ہیں دونوں مزاحیہ انداز میں رقص کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’سات دن محبت ان‘کے ٹیزر سے متعلق لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں کہ فلم کا ٹیزر بہت جلدآنے والا ہے۔

مزید : کلچر