مریم نور شیخ کی ڈرامہ سیریل ’’ماں صدقے‘‘کامیابی سے ہمکنار

مریم نور شیخ کی ڈرامہ سیریل ’’ماں صدقے‘‘کامیابی سے ہمکنار
مریم نور شیخ کی ڈرامہ سیریل ’’ماں صدقے‘‘کامیابی سے ہمکنار

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مریم نور شیخ کا شمار لاہور سے تعلق رکھنے والی ان چند لڑکیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہایت کم مدت میں صرف اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر انڈسٹری میں جگہ بنائی ہے۔ ویسے تو مریم نور شیخ لاہور میں کافی کام کرچکی ہیں لیکن جب سے وہ کراچی گئی ہیں ایک طرح سے ان پر ڈراموں کی بارش سی ہوگئی ہے کیونکہ وہاں وہ چار ڈراموں میں کام کررہی ہیں جبکہ ان کے تین ڈرامے آن ائر بھی ہیں جن میں سید وجاہت حسین کی ڈرامہ سیریل’’سلسلے‘‘اور حسیب علی کا سوپ’’ماں صدقے‘‘شامل ہے۔خاص طور پر موخرالذکر سوپ میں نہ صرف ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے بلکہ ڈرامے کی ریٹنگ بھی بہت زیادہ آرہی ہے اور ویسے بھی جہانزیب قمر کے لکھے ہوئے ڈراموں کی یہ خاصیت ہے کہ ان میں اہم معاشرتی مسائل شامل کئے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ" ماں صدقے" نے پہلی قسط سے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی تھی۔ان دنوں اس ڈرامے میں نئی جنریشن کے بارے میں دکھایا جارہا ہے جن میں مریم نور شیخ نمایاں ہیں جس میں وہ لیڈ کریکٹر کرنے والی اداکارہ زینب شبیر کی سوتیلی بیٹی کا کردار کررہی ہیں ۔

ابتدائی کہانی کے مطابق مریم نور شیخ اپنی ماں کو بچپن میں ہی کھودیتی ہیں،حادثاتی طور پر ان کا والد ٹیپو شریف زینب شبیر سے شادی کرلیتا ہے تاہم کچھ عرصے بعد وہ بھی فوت ہوجاتا ہے۔مریم نور شیخ کی زندگی میں سوتیلی بہن اور بھائی تو پہلے سے ہی ہیں لیکن اب انہیں بہت پیار کرنے والا ایک دوست بھی مل چکا ہے اور یہ کردار نعمان سمیع نے کیا ہے۔ڈرامے کی پسندیدگی میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہی پوری ٹیم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : کلچر