کوئی بھی پاکستانی فلم ایک ہفتے سے زائد نہیں چل رہی،نشا خان

کوئی بھی پاکستانی فلم ایک ہفتے سے زائد نہیں چل رہی،نشا خان
کوئی بھی پاکستانی فلم ایک ہفتے سے زائد نہیں چل رہی،نشا خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نشا خان نے کہا ہے کہ موسمی اداکاراؤں نے انڈسٹری کو حقیقت سے دور کر دیا ہے‘ڈرامے کی قسط کو فلم کا نام دے دیا جاتا ہے۔اس لئے کوئی بھی پاکستانی فلم ایک ہفتے سے زائد سینما میں نہیں چل رہی۔وہی پرانے اور گسے پٹے ٹاپک پر فلمیں بنائی جا رہی ہے۔اگر ہمیں بالی ووڈ کا مقابلہ کرنا ہے تو فلموں میں جاندار میوزک ہونا چاہیے اور ایسے موضوع پر مبنی فلمیں بنائی جائیں جن کو عوام دیکھنے پر مجبور ہو۔انہوں نے کہا مجھے تو فلم اندسٹری کی موجودہ صورتحال پر ترس آتا ہے۔جو فلمیں ایک ہی گھر میں بن سکتی ہیں تو وہ انٹرنیشنل سطح پر پذرائی کیسے حاصل کریں گی۔

مزید : کلچر