خیبرایجنسی میں بھرپور سیاسی، انتخابی سرگرمیاں شروع ہو گئیں

خیبرایجنسی میں بھرپور سیاسی، انتخابی سرگرمیاں شروع ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الیکشن قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں اور الیکشن مہم میں تیزی آگئی ہے ملک کے ودسرے حصوں کی طرح فاٹا میں سیاسی سرگرمیاں زور وشور سے جا ری ہیں بلکہ خیبر ایجنسی میں ایسالگ رہا ہے جیسے آئندہ ہفتے کو الیکشن ہو رہے ہیں خیبر ایجنسی کو دوحلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے حلقہ بندیوں سے پہلے حلقہ این 45 میں جمرود اور لنڈیکوتل اور سب تحصیل ملاگوری اور طورخم آتے تھے جبکہ این اے44 میں باڑہ تحصیل اور دور افتادہ علاقہ تیراہ شامل ہیں لیکن ملک بھر میں حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے بعد جمرود اور لنڈیکوتل کو این اے44اور باڑہ کو کو این اے 45میں شامل کیا گیا ہے حلقہ این اے44جمرود اور لنڈیکوتل میں سیاسی سرگرمیاں اور الیکشن مہم جوش وجذبے سے جاری ہے ۔ہفتے اور اتوار کے دن مختلف علاقوں میں شمولیتی تقریبات اور جلسے منعقد کئے جا تے ہیں جس میں زیادہ تعدا د میں لوگ شرکت کر تے ہیں ایسے علاقے بھی ہیں جہاں پر ایک ہی حجرے میں دو یا تین مختلف سیاسی پارٹیوں اور آذاد امیداوروں کی شمولیتی تقریبات منعقد کی گئی ہیں پہلے شمولیتی تقریبا ت میں آنے والے مہمانوں اور عام لوگوں کو چائے اور بسکٹ سے تواضع کر تے تھے لیکن اب تقریبا چاول گو شت اور چکن پیش کئے جا تے ہیں اور ہفتے اور اتوار کے دنوں کو چاول کا نام دیا جائے تو غلط نہیں ہو گاکیونکہ لنڈیکوتل اور جمرود بازار میں چاول کے کاروبار عروج پر ہیں سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی مہم میں اس وقت تیزی آگئی جب سابق وفاقی وزیر اور تنظیم اہلسنت والجماعت کے سینئر رہنماء ڈاکٹر نورالحق قادری نے پاکستان تحریک انصا ف میں شمولیت اختیار کی اس وقت حلقہ این اے 44 میں سب سے زیا دہ سرگرمیاں پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر نورالحق قادری اور انکے سیا سی حریف اور ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ گل آفریدی کی ہیں جبکہ آزادامیدوارشیر مت خان بھی کسی سے پیچھے نہیں اور وہ بھی شمولیتی تقریبا ت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں بلکہ ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور اپنی تقاریر میں سابق اور موجودہ ممبر قومی ااسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جمعیت علماء اسلام (ف) کھل کر علاقے کے مسائل پر بات کر رہی ہے جبکہ دوسرے سیاسی پارٹیوں جماعت اسلامی پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی بھی سرگرمیاں جا ری ہیں لیکن پچھلے الیکشن سے پہلے کی طرح اس میں جوش وجذبہ دیکھائی نہیں دے رہا ہے اسی طرح ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ گل زیا دہ تر سرگر میاں جمرود تحصیل میں جا ری رکھے ہوئے ہیں جبکہ انکے چھوٹے بھائی سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی لنڈیکوتل میں تقریبات میں شامل ہو تے ہیں اور غم اور خوشیوں میں بھی شرکت کر تے ہیں اس وقت پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 44 میں دو دھڑوں میں تقسیم ہے ایک دھڑا ڈاکٹرعلامہ نورالحق قادری کا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں سمیت کثیر تعداد میں ورکرز بھی موجو د ہیں اور دن بدن لوگ انکے ساتھ شمولیت اختیا ر کر رہے ہیں جبکہ دوسرا دھڑا پاکستان تحریک انصاف اور فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد شنواری کا ہے جس کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ ورکر شامل ہیں اور وہ علیحدہ علاقے میں شمولیتی تقریبات منعقد کر تے ہیں خیبر ایجنسی کے سیاسی اور عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگرپاکستان تحریک انصاف نے آپس میں اختلا فات ختم نہیں کئے تو الیکشن میں وہ نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں اور مہم کے دوران بھی ان کے حریف ان سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔
ایک طرف حلقہ این اے 44 میں سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم زور وشور سے جا ری ہیں لیکن دوسری طر ف حلقے کے عوام مختلف مسائل سے دو چار ہیں اور علاقے کے لوگ پینے کے صاف پانی کے لئے بوند بوند کیلئے ترس گئے جبکہ بجلی کا نام ونشان نہیں زیادہ تر علاقے کے عوام بجلی اور پا نی کی عدم دستیابی کی وجہ سے نقل مکانی کر نے پر مجبو ر ہیں مسائل میں تو روز بیروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ طورخم میں ہزاروں لوگوں کو بے روزگا ر کیا جا رہا ہے اور علاقے کے عوام این ایل سی کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف آئے روز احتجاجی مظاہر ے کر رہے ہیں جس پر منتخب ممبر قومی اسمبلی اور سینٹر سمیت پارلیمنٹرین خاموش ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں مقامی لوگوں کے احتجا ج میں سیاسی اتحاد بھر پور شرکت کر تے ہیں اور سیاسی اتحاد مسائل کو بہترین طریقے سے اجا گر کر رہے ہیں۔ خیبر ایجنسی کے دوسرے حلقہ این اے 45 باڑہ میں بھی انتخابی مہم زور وشور سے جا ری ہے جس میں سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام (ف)اور عوامی نیشنل پارٹی کی سرگرمیاں زیا دہ ہے جبکہ کا روباری شخصیت بھی میدان میں ہیں اور وہ بھی الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں حلقہ 44میں سیاسی اور سماجی تنظیم خیبر یونین بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہے ایک دھڑا موجودہ ممبر قومی اسمبلی ناصر خان اور دسرا دھڑا سابق وفا قی وزیر حمید اللہ جان آفریدی کو سپورٹ کرتا ہے ان کے مہم چلاتے ہیں حلقہ این اے 44کی طرح حلقہ 45میں بھی پاکستان تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم ہیں حلقہ این اے 45میں جماعت اسلامی نے شاہ فیصل آفریدی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فقیر کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ دوسرے سیاسی پارٹیوں نے تاحال اپنے امیدوار نامز د نہیں کئے ہیں

مزید :

ایڈیشن 1 -