جناب ممنون حسین

جناب ممنون حسین

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پیغام

فروغ کتب بینی کے لئے قومی سطح پر نیشنل بک فاؤنڈیشن کا سالانہ کتاب میلہ اب ایک شاندار روایت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس قسم کے ادبی تہوار اب دوسرے اداروں میں بھی منائے جا رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔ کتابوں کے حوالے سے اس طرح کی سرگرمیاں اور اجتماعات قومی اتحاد و یگانگت، امن و اخوت اور خوشحالی کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔

مطالعے سے محبت اور لائبریریوں سے رغبت کا عمل فرد اور معاشرہ، دونوں کو وقار بخشتا ہے۔ کتاب انسانی فکر و شعور کو بلندی اور پختگی عطا کرتی ہے اور معاشرے میں اعتدال، رواداری و برداشت جیسی روایات کو مضبوط کرکے اس دنیا کو رہنے کے قابل بنا دیتی ہے کیونکہ یہ کتاب ہی ہے جو محبت کا پیغام دیتی ہے، علم کے خزانوں کا منہ کھولتی ہے، مسائل کا حل پیش کرتی ہے اور مشکلات کو آسان بناتی ہے۔ کتاب دوستی کے اس سفر میں عوام اور نوجوان نسل کی بھرپور شرکت ایک روشن مستقبل کی نوید ہے۔

میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کی زیر نگرانی نیشنل بک فاؤنڈیشن کے نویں سالانہ قومی کتاب میلے کے انعقاد پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

مزید : ایڈیشن 2