ہربنس پورہ : بچوں کی معمولی لڑائی پر فائرنگ سے 4بچوں کا باپ جاں بحق

ہربنس پورہ : بچوں کی معمولی لڑائی پر فائرنگ سے 4بچوں کا باپ جاں بحق

لاہور(خبرنگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں بچوں کے معمولی جھگڑے پر 30سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اکبر کالونی میں مقتول زاہد اور اس کے محلے دار علی بٹ کے بچوں کاآپس میں معمولی جھگڑا ہوا بچوں کے معمولی جھگڑے پر بڑے کود پڑے جس پر علی بٹ اور رضا وغیرہ نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں چار بچوں کا باپ 30سالہ زاہد گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ اسے سروسسز ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں وہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر علی بٹ اور رضا سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

مزید : علاقائی