جعل سازی ، الحبیب بینک اکاؤنٹ ہولڈر کے اکاؤنٹ سے 40ہزار نکلوالئے گئے

جعل سازی ، الحبیب بینک اکاؤنٹ ہولڈر کے اکاؤنٹ سے 40ہزار نکلوالئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)الحبیب بنک اکاوئنٹ ہولڈ رضا حیات کے اکاوئنٹ سے جعل سازی کرکے 40 ہزار روپینکلوالئے گئے ہیں جن پر متاثرہ شخص کی درخواست سے بنک انتظامیہ نے انکوائری شروع کردی ہے علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی رضا حیات نے روزنامہ پاکستان کو بتایا ہے کہ وہ الحبیب بنک اکاوئنٹ ہولڈر ہیں اور انہوں نے مقامی بنک کا اے ٹی ایم کارڈ حاصل کررکھا ہے چند روز قبل انہوں نے ایم سی بی بنک ایڈن سنٹر کے اے ٹی ایم سے کچھ روپے نکلوائے اگلے روز انہیں میسج موصول ہوئے کہ آپ بیس بیس ہزار روپے حاصل کرچکے ہیں یہ میسج دیکھ کر انہوں نے مقامی بنک انتظامیہ کو شکایت کی جس پر انہوں نے درخواست لیکر اس پر تحقیقات شروع کردی ہیں بنک انتظامیہ کے مطابق ان کی دار رسی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -