کوٹ لکھپت اور فیکٹری ایریا سے 2نامعلوم لاشیں برآمد

کوٹ لکھپت اور فیکٹری ایریا سے 2نامعلوم لاشیں برآمد

لاہور(خبرنگار)شہر کے دو مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ، پولیس کے مطابق ایک نشئی جبکہ دوسرا بھکاری معلوم ہوتاہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں شنگھائی پل کے نزدیک 40سالہ شخص کی پڑی ہوئی لاش کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلا ع کر دی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسم مسکن کی شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشہ زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہوئی ۔دریں اثناء فیکٹری ایریا کے علاقہ ملت روڈ پر پڑی ہوئی 40سالہ شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسم مسکن کی شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے بھکاری معلوم ہوتا ہے۔

Ba

مزید : علاقائی