15انسانی سمگلروں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 35ملزم گرفتار ، منشیات و سامان آتشبازی برآمد

15انسانی سمگلروں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 35ملزم گرفتار ، منشیات و سامان ...

لاہور(کرائم رپورٹ)مختلف کارروائیوں میں 15انسانی سمگلروں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 35ملزم گرفتار ، سامان آتشبازی اور سامان آتش بازی برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ فیصل آباد سرکل نے انسانی سمگلروں ے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاون کے دوران 13انسانی سمگلروں سرور، عابد محمود ، عثمان غنی ، عمران ، احمد حسن ، رحمان رفیق ، محمد صدیق ، غلام جیلانی ، نعیم شجاع ، آصف محمود ، بابر علی اور سید بشارت کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیرقانونی طریقوں سیانگلینڈ ا، کینیڈا، سعودی عرب ، دبئی اور دیگر ممالک میں بجھواتے تھے ۔ اسی طرح علامہ اقبال ایئرپورٹ حکام نے ساوتھ افریقہ سے آنے والے صغیر اور مجاہد حسین کو دوران کلیرنس جعلی ساوتھ افریقن پاسپورٹ پر پاکستان آنے پر حراست میں لے لیا جبکہ ایران اور ترکی کے راستے یونان جاتے ہوئے گرفتار ہو کر ڈیپورٹ کیے جانیوالے 11 مسافروں کو گرفتار کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او ہربنس پورہ صغیر احمدمیتلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش شہباز کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے 1355 گرام چرس برآمدکرلی ہے اسی طرح ہڈیارہ پولیس نے کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش امانت علی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 8 لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔ باٹا پور پولیس نیکاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش منیر اور اقبال کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گیارہ کلو چرس ،بیس بوتلیں شراب اور بارہ بور رائفل برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے بھی دو مختلف کاروائیوں میں الیاس اور عاصم کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 70 لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اکبری گیٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے آتش بازی اور پتنگ بازی کا سامان جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا سامان کی مقدارزیادہ ہونے کی وجہ سے سامان ٹرکوں میں لوڈ کروا کر پریس کانفرنس کے لیے لایا گیا۔اس موقع پر ایس پی سٹی علی رضا نے کہا کہ انسداد پتنگ بازی اور آتش بازی کے حوالہ سے مزید کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید : علاقائی