تین روز قبل برکی سے اغوا ہونے والی 12سالہ طالبہ کی لاش نہر سے برآمد

تین روز قبل برکی سے اغوا ہونے والی 12سالہ طالبہ کی لاش نہر سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں تین روز قبل برکی سے اغوا ہونے والی 12سالہ طالبہ کی لاش نہر سے برآمد، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجواتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقے میں 14 اپریل کو سکول جاتی ہوئی 12 سالہ عروج لاپتہ ہوگئی تھی جس پراس کے والد نے مقدمہ نمبر 114/18درج کروا رکھا تھا ۔تین روز بعد بچی کی لاش کر باٹھ پل کے قریب نہر سے برآمد ہوئی ہے جسے وہاں راہگیروں نے دیکھ کرپولیس کو فوری اطلاع کردی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔

مزید :

علاقائی -