رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2 نوجوان موقع پر جاں بحق

رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2 نوجوان موقع پر جاں بحق

لاہور(خبرنگار) رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران 2 نوجوان جاں بحق، بتایاگیاہے کہ دو نوجوان 17 سالہ اللہ دتہ اور 18 سالہ بابر علی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رنگ روڈ پر جا رہے تھے کہ کرول گھاٹی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا، دونوں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضہ میں لے لیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

مزید : علاقائی