دبئی انٹر پول کی مدد سے سنگین مقدمات میں ملوث 7اشتہاری گرفتار

دبئی انٹر پول کی مدد سے سنگین مقدمات میں ملوث 7اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے دبئی انٹرپول کی مدد سے پولیس کا دہشت گردی ، قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب7 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کردیا بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس نے دبئی انٹرپول کی مددسے دہشت گردی ، قتل ، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 7اشتہاریوں فیاض انور ، سیف اللہ ، ماجد بٹ ، طارق جاوید، حافظ نعمان ، امانت علی ، احمد حسین خان کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کو مطلوب اشتہاری تھے جو عرصہ دراز سے دبئی میں چھپ کر رہ رہے تھے جنہیں انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا ہے۔

مزید : علاقائی