باٹا پور: اوباش کی 5سالہ بچی سے بد اخلاقی کی کوشش ، ملزم گرفتار

باٹا پور: اوباش کی 5سالہ بچی سے بد اخلاقی کی کوشش ، ملزم گرفتار

لاہور (خبرنگار)با ٹاپو ر کے علاقہ میں اوباش نوجوان کی مبینہ طو ر پر 5 سالہ معصوم بچی سے بداخلاقی کی کوشش، پو لیس نے وقوعہ پر مقد مہ در ج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطا بق معصوم روبائشہ اپنے بھائی کے ہمراہ پا نچ روز قبل گھر کے باہر کھیل رہی تھی اس دوران اوباش نوجوان عمیر الیاس نے موقع پا کر روبائشہ کو کھینچ کر اپنی حویلی میں لے گیا،جہا ں مبینہ زیا دتی کا نشانہ بنا نے کی کوشش کی تو بچی کی چیخ وپکا ر پر اہل خا نہ موقع پر پہنچ گئے ، اس دوران ملزم موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ معصو م بچی کے ورثا کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے بعد پو لیس نے بداخلاقی کی کو شش کا مقد مہ در ج کر لیا ہے ۔ جبکہ ملزم کے اہلخانہ کی روبائشہ کے رشتہ داروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ر ہے ہیں ، مظلوم ہونے کے باوجود معصوم روبائشہ کے اہلخانہ چھپ کر رہنے پر مجبورہیں ،متا ثر ہ کے اہلخانہ کا وزیراعلی پنجاب اور اعلی عدلیہ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطا بہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی مناواں شیخ غیاث کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی