ڈکیتی ،چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی ،چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم ٹا ؤ ن کے علاقہ میں4 ڈاکوؤں نے یا سراور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ75 ہزار روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، جنوبی چھاونی سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اویس اور فیملی سے 9لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، نو اں کو ٹ سے صا دق اور اس کی فیملی کو گھر میں یرغمال بنا کر 2لاکھ10ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور موبائل فون،سمن آ با د سے ڈاکوؤں نے با بر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ55ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، وحدت کالونی ڈاکوؤں نے جمیل اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مستی گیٹ سے ڈاکوؤں نے سر فر از اور فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،با ٹا پو ر کے علا قہ سے ڈاکوحسین اور فیملی سے گن پوائنٹ پر75 ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، جنوبی چھاونی ڈاکوؤں نے تنویر سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون،وحدت کالونی سے ڈاکو اشفاق سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کرفرار ہو گئے، ما ڈل ٹاون، گارڈن ٹاون، جنوبی چھاونی،شاہدرہ ٹا ؤ ن سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی، یکی گیٹ ، لاری اڈا ، گارڈن ٹاون ، شالیمار ،فیصل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی