شک کی بنیاد پر ساس کے قتل کا ملزم بری

شک کی بنیاد پر ساس کے قتل کا ملزم بری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے ملزم عارف کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ملزم پر اپنی ساس کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ایڈیشنل سیشن جج تنویر احمد نے مذکورہ بالافیصلہ سنایاہے۔

ملزم عارف حسین کے خلاف تھانہ کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا،ملزم پر اپنی صائمہ نامی ساس کو قتل کرنے کا الزام تھااور تھانہ کاہنہ پولیس نے2014 میں مقدمہ درج کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا۔

مزید : علاقائی