مانگا منڈی ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والا تاجر سپرد خاک

مانگا منڈی ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والا تاجر سپرد خاک

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگامنڈی میں16اپریل کو ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے تاجر شیخ محمد حسن کا جنازہ پڑھا کر کالے پیر قبرستان میں دفنا دیا گیا جنازہ میں تاجر برداری کے علاوہ شہریوں اور سیاسی شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور ہر آنکھ اشکبار دیکھائی دے رہی تھی تفصیلات کے مطابق 16اپریل کی شام کو ہول سیل کے تاجر کراچی کریانہ سٹور کے مالک شیخ محمد حسن کو ڈکیتی مزاحمت لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جو خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جان بحق ہو گیا اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈاکوؤں کا اپنے ایک ساتھی سے جان بحق ہو گیا تھانہ مانگا منڈی پولیس نے جان بحق ہونے والے ڈاکو کی شناخت کرکے بتایا غلام رسول عرف گامی تھانہ مانگٹانوالہ کا رہائشی بتایا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ ہم نے دوسرے ڈاکوؤں کو بھی بہت جلد گرفتار کرلیں گے کیوں کہ ڈاکوؤں کی رہائشوں کا معلوم ہو چکا ہے مانگا منڈی شہر میں مکمل طور شیخ محمد حسن کے قتل ہونے کی وجہ سے سوگ اور مانگامنڈی میں شٹر ڈاون ہرتال کی گئی مانگا منڈی کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں بند رہی تمام کارباری مرکز بند رہے۔

مزید : علاقائی