اورنج لائن ٹرین منصوبہ ایک اورشہری کی زندگی نگل گیا

اورنج لائن ٹرین منصوبہ ایک اورشہری کی زندگی نگل گیا

لاہور (خبرنگار) اورنج لائن ٹرین منصوبہ ایک اورشہری کی زندگی نگل گیا۔ اورنج لائن ٹریک کے قریب قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں کرین کی ٹکرلگنے سے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔ کرین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ بوہڑ والا چوک کے قریب 25سالہ عاصم نامی رکشہ ڈرائیور کھڑا سواری کا انتظار کررہا تھا کہ اچانک اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام کرنے والی کرین کے ڈرائیور نے اچانک اس کا رخ گھما دیاجس کی وجہ سے عاصم اس کی زد میں آتے ہوئے شدید زخمی ہوکر موقع ہی پرجاں بحق ہوگیاکرین کے ڈرائیور شفاقت نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن راہگیروں نے اسے فوری پکڑ لیا اور پولیس کو اطلا ع کردی جس پر انہوں نے جائے وقوعہ پے پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیااور کرین کے ڈرائیو ر کو اپنی حراست میں لے لیا۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کاتعلق گڑھی شاہو سے ہے ،عاصم کے والد خادم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کرین ڈرائیور سے تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزید : علاقائی