پنجاب بھر کے پراسیکیوٹرز سیاہ پٹیاں باندھ کر آج عدالت پیش ہوں گے

پنجاب بھر کے پراسیکیوٹرز سیاہ پٹیاں باندھ کر آج عدالت پیش ہوں گے

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پراسیکیوٹرز ایسو سی ایشن کا سیشن عدالت میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے بعد سندھ میں پراسیکیوٹرز کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج 18اپریل کو لاہور سمیت پنجاب بھرکے پراسیکیوٹرز سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالت میں پیش ہوں گے ۔سیشن عدالت میں پنجاب پراسیکیوٹرز ایسو سی ایشن کے صدر امانت علی بھٹی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والے پراسیکیوٹرز کی گرفتاری کی بھر پور مذمت کی گئی ،اجلاس کے بعداعلان کیا گیاکہ پنجاب کے پراسیکیوٹرز آج18اپریل کو سیاہ پٹیاں با ندھ کر عدالت میں پیش ہوں گے ۔اجلاس کے بعد احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیااور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی،اس موقع پر ندیم ظفر وڑائچ، سعدیہ عارف، ملک امجد علی، شاہد فاروق ورک، جاوید بھٹی، محمد عارف فخر عباس کاظمی سمیت دیگر موجود تھے جن کہنا تھا کہ سندھ حکومت گرفتار پروسیکیوٹرز کو رہا کرے ،ان کے خلاف درج مقدمات کو ختم کرے اور ان کے مطالبات پورے کئے جائیں۔واضح رہے کہ سندھ کے پراسیکیوٹرز نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے لئے دھرنا دیا ہوا تھا۔

مزید : علاقائی