فلسفہ اور سائنسی نظریات کو مذہب کے ساتھ یکجاکرنا قطعاََ درست نہیں،پروفیسرعبدالحفیظ

فلسفہ اور سائنسی نظریات کو مذہب کے ساتھ یکجاکرنا قطعاََ درست ...

لاہور(ایوکیشن رپورٹر)نامور فلسفی اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالحفیظ فضلی کا گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ایک خصوصی لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسفہ اور سائنسی نظریات کو مذہب کے ساتھ یکجاکرنا قطعاََ درست نہیں،سائنس اور فلسفہ عارضی علوم ہیں جو وقت اور حالات کے تحت تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔،جبکہ قرآن سچ ہے اور سچ کبھی تبدیل نہیں ہوتا اور ہمیشہ یکساں رہتا ہے۔پروفیسر عبدالحفیظ فضلی نے اس موقع پر مختلف سکالرز کے حوالے سے بھی بتایا جنہوں نے مذہب اور سائنس کویکجا کرنے کے حوالے سے کام کیا ہے۔اس خصوصی لیکچر کا اہتمام جی سی یو بریٹ فلاسفیکل سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا تھا،جبکہ اس موقع پر جی سی یو شعبہ فلسفہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثوبیہ طاہر بھی موجود تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4