پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے ٹیکس رجسٹریشن درست اقدام ہے، اشرف بھٹی
لاہور( پ ر) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے مارکیٹوں کاسروے کرے ،پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے ٹیکس رجسٹریشن لازمی قرار دیا جانا درست اقدام ہے تاہم اس کے ذریعے عام آدمی پربوجھ نہ بڑھایا جائے ، تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم شروع کی جائے اور اس کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ اشرف بھٹی نے تاجروں کو ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد سے اب تک اس کے منفی اور مثبت اثرات کا جائزہ لے جس سے حقیقت واضح ہو جائے گی ۔آئندہ بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کو مکمل ختم کیا جائے۔
اورٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کیلئے حکومت جامع نظام متعارف کرائے ۔
،اس کیلئے کاروبار دوست ماحول متعارف کرایا جائے اورمارکیٹوں کاسروے کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹوں میں تجاوزات کی وجہ سے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں ،ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کیا جائے جس میں بھرپور ساتھ دیا جائے گا ۔