تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ہی تعلیمی معیار بلند کیا جا سکتا ہے،ڈاکٹر زکریا

تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ہی تعلیمی معیار بلند کیا جا سکتا ہے،ڈاکٹر ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر): پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام بینکنگ اینڈ فنانس اور انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ میں نئے داخلہ لینے والے ایم بی اے (ایوننگ) کے طلباؤ طالبات کے اعزازمیں عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایچ کریم بخش انٹر پرائیزز بشیر احمد بخش ، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ہی تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بزنس ، بینکنگ ، انشورنس اور رسک مینجمنٹ کے شعبہ جات میں ریسرچ کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کی۔ انہوں کاروبار کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ انٹر ڈسپلنری اور ملٹی ڈسپلنری ریسرچ سے رسک مینجمنٹ کی ترقی کیلئے نئے راستے کھلیں گے۔

ڈاکٹر مبشرمنور خان طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے دستیاب وسائل کا درست استعمال کریں تاکہ انڈسٹری میں جدید تقاضوں کے مطابق پیشے کو ترقی دیں سکے۔ انہوں نے کالج میں منعقد ہونے والی مختلف تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مختلف بینکوں اور کمپنیوں کی جانب سے کالج میں منعقد ہونے والی آن کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیوسے کالج کے فارغ التحصیل ہونے والے طلباؤطالبات کے لئے نوکریوں کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔ بشیر احمد بخش نے کہا کہ طلبہ کو نصیحت کی کہ بزنس اور تجارت کی دنیا میں قدم جمانے کے لئے وہ اپنی انٹرپنیورسکلز میں اضافہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بلند معیار زندگی کو اپنا شعار بنائیں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی بدولت اپنے ادارے کا نام روشن کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4