نا اہلی اور پابندیاں عدل و انصاف کا راستہ نہیں روک سکتی،ساجدہ وسیم

نا اہلی اور پابندیاں عدل و انصاف کا راستہ نہیں روک سکتی،ساجدہ وسیم

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ نا اہلی اور پابندیاں عدل و انصاف کا راستہ نہیں روک سکتی۔مسلم لیگ(ن) ووٹ کے تقدس کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔عوام کے منتخب وزیر اعظم کی تذلیل دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔شریف برادران کو ہر مرتبہ مارشالاء کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ چاہیے کسی بھی صورت میں ہو۔سچائی کا راستہ کوئی بھی نہیں روک سکتا عوام جان چکے ہیں کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کی ضامن صرف مسلم لیگ(ن) ہے جس نے چار سالوں میں پاکستان کو ابھرتی ہوئی معاشی طاقتوں میں شامل کردیا ہے۔ا

ن خیالات کا اظہار انہوں نے بیگم پورہ میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہر حکومت کو بنانے میں نوجوانوں کا اہم رول رہا ہے ۔

مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایا تھا اور مسلم لیگ ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائے گی۔انتقامی کاروائیوں کا بدلہ عوام آئندہ الیکشن میں لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4