ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن مطالبات مذاکرت سے حل پر یقین رکھتی ہے ، غلام سرور

ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن مطالبات مذاکرت سے حل پر یقین رکھتی ہے ، غلام سرور

لاہور(پ ر)پا کستا ن ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔جس کی قیادت مر کزی جنرل سیکرٹری چوہدری غلام سرو رنے کی۔ اجلاس میں قاضی محمد عارف صدر سی اینڈ زون پنجاب ۔خالد ےٰسین صو بائی سیکر ٹری جنرل۔ابرار احمد نائب صدر ۔ ضیاء الدین بابر جوائنٹ سیکرٹری۔طیب عزیز رانا سیکریڑی انفارمیشن ۔ رانا محمد اسلم نو رانی چیر مین ڈپلومہ انجینئر ساہیوال ڈویثرن مسعودصفدر شاہ۔خالد محمود چھٹہ صدرگوجرانوالہ ۔میاں ظفر۔نعیم بٹ سیالکوٹ۔چوہدری غلام رسول صدر راولپنڈی۔غلام جیلانی شاہ،چوہدری محمد شفیق بہاولپور۔محمد شفیع اعوان صدر سرگودھا اریگیشن پنجاب ۔ملک عطاء منیس ، شاہد نواز سیفی لوکل گورنمنٹ اور سینکڑوں سب انجینئرز نے بھر پور شرکت کی۔ جس میں متفقہ طور پر فیصلے کیا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ انجینئرز کی -16 اپریل بروز پیر کی ہڑتال سے پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن سے کوئی تعلق نہ ہے۔اور ہم اس کہ بھر پورمذمت کرتے ہیں۔کیونکہ پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن ایک پرُامن تنظیم ہے اور یہ تنظیم مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر اپنے مطالبات منوانے پر یقین رکھتی ہے۔

قاضی محمد عارف نے کہا اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہم نے کبھی کسی اپنے آفیسرز کی تذلیل نہ کی ہے اور نہ کبھی ایسا ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری مواصلات وتعمیرات میاں مشتاق احمدکی سربراہی میں اس محکمہ نے بہت ترقی کی ہے اُن کی سربراہی میں پنجاب بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے اور عالی شان عمارات ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور ہم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہر میگا پراجیکٹ کی تکمیل پر سیکرٹری میاں مشتاق احمد اور محکمہ مواصلات وتعمیرات کی بے حد تعریف کہ جو کہ محکمہ کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ چند شرپسند عناصر نے انتہائی ایماندار اور محنتی چیف انجینئرزاور آفیسر ز کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کی گئی جس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سب انجینئرز کی گر یڈ 14میں اپ گر یڈ یشن پا کستان ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن کی طو یل جد و جہد او ر قربا نیوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔انھوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ سب ا نجینئر کو بنیادی سکیل 16دیا جائے اور گریڈ 16 میں کام کرنے والے سب انجینئر کو گر یڈ 17دیا جائے اور گریڈ 17میں کام کرنے والوں کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر25%کوٹہ میں ایگزیکٹو انجینئر ترقی دی جائے۔ کنٹریکٹ سب انجینئر کو فوری طور پر مستقل کیا جائے ، سب انجینئر ملکی ترقی میں ریٹر ھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ۔ سب انجینئر کو سرکاری کنو ینس دی جائے،P.O.L کی مد میں دس ہزار روپے دیئے جائے۔ سب انجینئرز کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں۔ سب انجینئرکو بمعہ موبا ئل اخراجات اور موبائل دیئے جائیں۔ سرکاری پراجیکٹس اسکیموں کی اسٹیمٹ کی تیاری پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی سرکاری طور پر کی جائے۔سینئرسب انجینئر کو50%کوٹہ پرفوری SDOلگایا جائے۔یہ تمام مطالبات پاکستان ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن کے اجلاس میں کیئے گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4