نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ لطیف ایجوکیشن ہائی سکول کا مطالعاتی دورہ

نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ لطیف ایجوکیشن ہائی سکول کا مطالعاتی دورہ

لاہور(پ ر) لطیف ایجوکیشن ہائی سکول‘ گھاس منڈی سٹاپ‘ باغبانپورہ‘ لاہور اور فاطمید فاؤنڈیشن لاہور سینٹر‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ وحدت روڈ‘ چوک بھیکے وال‘ لاہور کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے واپڈا گرلز ہائی سکول‘ علامہ اقبال ٹاؤن‘ لاہور‘ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول‘ مزنگ‘ لاہور‘ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول‘ ریٹی گن روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ مصری شاہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول‘ مصری شاہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 519 تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4