جامعہ نعیمیہ کے32 طلباء میں330لاکھ روپے کے وظائف تقسیم

جامعہ نعیمیہ کے32 طلباء میں330لاکھ روپے کے وظائف تقسیم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید ؒ فاؤنڈیشن کی طرف سے جامعہ نعیمیہ کے طلباء میں330لاکھ روپے کے وظائف تقسیم کردیئے گئے ہیں۔وظائف حاصل کرنے والوں میں شعبہ درس نظامی اورعلوم عصریہ کے 32طلباء شامل ہیں۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید ؒ فاؤنڈیشن کی طرف سے جامعہ نعیمیہ کے سالانہ امتحانات میں80فیصد سے زائد نمبروالوں کومالی وظائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ ہمارے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم سے دینی طلبہ کی خدمت کاکام لیاجارہاہے۔وظائف تقسیم کرنے کامقصد طلبہ کی تعلیمی میدان میں حوصلہ افزائی کرناہے تاکہ کوئی طالب علم مالی مشکلات کے باعث تعلیم کے زیو ر سے محروم نہ رہے۔جامعہ نعیمیہ غریب طلبہ کومعاشرہ کے بہتر کارآمدشہری بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کرتارہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4