نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تقریری مقابلے

نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تقریری مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘لاہور میں جاری ’’تقریبات یوم اقبال‘‘ کے دوران کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان’’پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں، کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ‘ ‘ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعدادنے حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید‘ نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض پروفیسر صبا سیف اللہ، پروفیسر اسماء عثمانی اور پروفیسر طیبہ سہیل نے انجام دیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر شرافت علی خان نے کہا کہ علا مہ محمد اقبالؒ نے نوجوان نسل کو خودداری اور جہد مسلسل کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو اتحادویکجہتی کا درس دیا ۔

ہمیں کلام اقبال کا مطالعہ اور ان کے افکارونظریات پر عمل کرنا چاہئے۔ منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں صالحہ محسن نے اول‘ مائرہ خالد نے دوئم ‘ آمنہ غفور نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ثناء امجد اور اللہ رکھی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلباء کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں حسن اعجاز نے اول پوزیشن حاصل کی ۔ تقریبات یوم اقبالؒ کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔