اخلاقی اقدار چھوڑنے سے ہم تباہی کیجانب جارہے ہیں، محمد اعجاز بخش

اخلاقی اقدار چھوڑنے سے ہم تباہی کیجانب جارہے ہیں، محمد اعجاز بخش

لاہور (پ ر)گریٹ پاکستان پارٹی کے چیئرمین چوہدری محمد اعجاز بخش نے دوستوں کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب لوگ اپنے اصل کو بھول چکے ہیں اور اس بھول میں ہم تمام تر اخلاقی اقدار کو پس پردہ ڈال کر اپنی مرضی کر رہے ہیں جو ہمیں تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ اس سے بچاؤ کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم کسی بھی صورت اخلاق کا دامن نہ چھوڑیں اس موقع پر مخدوم طارق حیدر، ساجد علی، ندیم میو، عمران ضیاء، فہیم احمد، شہزاد احمد، محمد اسماعیل بھٹی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4