عدل و انصاف کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ناقابل فراموش ہیں،آغا محمود الحسن

عدل و انصاف کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ناقابل فراموش ہیں،آغا محمود الحسن

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ’’ن‘‘ پی پی 149 کے سینئر رہنما آغا محمود الحسن لودھی نے کہا ہے کہ قاضی وقت کے عدل و انصاف کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ناقابل فراموش ہیں اور انہوں نے کہا کہ جس ملک و معاشرے میں انصاف عام اور یقینی ہو وہاں نہ تو امن و امان کے لئے کسی فورس اور نہ ہی کرپشن و بدیانتی کے خاتمے کے لئے اینٹی کرپشن یا نیب کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ انصاف انسانی اور ایمان کی تقویت کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحثیت پاکستانی شہری قاضی وقت سے التجاء ہے کہ 2008 سے 2018 تک ریلوے کے آڈٹ اور اختیارات کے استعمال کا جائزہ لیا جائے تاکہ پتہ چک سکے کہ بحران اور بدحالی کا شکار دیوالیہ ہونے والے اس ادارے میں تبدیلی اور بہتری لانے میں کس کی انتھیک کوششیں اور کردار ہے۔ اور اسے عزت اور شاباش بھی دی جائے ۔ کیونکہ موجود ہ وزیر ریلوے سے پہلے ہر محکمہ ریلوے سخت ریوں حالی کا شکار تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4