پنجاب یونیورسٹی میں محفل مشاعرہ آج ہوگا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کلیہ علوم شرقیہ اور نظامت امور طلبہ کے زیر اہتمام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکرکی زیر صدارت محفل مشاعرہ بروز بدھ(آج) فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔
۔تقریب میں ڈاکٹرخورشید رضوی ، نذیر قیصر، شعیب بن عزیز، منصور آفاق، صغریٰ صدف، عباس تابش ، صفدر سلیم سیال ، یاسمین حمیدو دیگر معروف شعراء شرکت کریں گے۔