خواجہ سعد کو بھی تاحیات نااہل قرار دیا جائے، فرخ مون

خواجہ سعد کو بھی تاحیات نااہل قرار دیا جائے، فرخ مون

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پیراگون سوسائٹی کے اصل دستاویزات نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے جھوٹ کاپول کھول دیا ہے۔خواجہ سعد رفیق بھی پیراگون سوسائٹی کے پارٹنرزمیں شامل ہیں لہذاالیکشن کمیشن اورعدالت سے جھوٹ بولنے پرخواجہ سعد رفیق کوبھی تاحیات نااہل قراردیا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں وزیرریلوے اپنے تاحیات نااہل قائدکی طرح کہیں گے’’مجھے کیوں نکالا‘‘،غریب عوام بجلی،صاف پانی اورروزگارجیسی بنیادی سہولیات کوترس رہے ہیں جبکہ (ن)لیگ کے درباری جوچند سال پہلے ٹوٹی پھوٹی موٹرسایئکل چلاتے تھے وہ آج اربوں پتی بن چکے ہیں ،(ن)لیگ نے کرپشن اورکمیشن کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر طرف لوٹ مارکا بازارگرم ہے اور پنجاب اس وقت ایشیا میں ،منی لانڈرنگ ،کرپشن اورکمیشن کا سب سے بڑاگڑھ بن چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4