8سالہ بچی کو بد اخلاقی کے بعد قتل کرنے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع

8سالہ بچی کو بد اخلاقی کے بعد قتل کرنے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے مقبوضہ کشمیر میں 8سالہ آصفہ بانو کو بد اخلاقی کے بعد قتل کرنے کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔مقبوضہ کشمیر میں 8سالہ بچی آصفہ بانو کو درندگی کا نشانہ بناناانسانیت کی توہین ہے۔بھارت دنیا بھر میں سب سے بڑا جمہوریت اور انسانی حقوق کا علمبرار بنتا ہے ۔لیکن مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوز مظالم کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔8سالہ بچی کو بد اخلاقی کے بعد قتل کرنے والے درندوں کو بھارتی حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔جبکہ دوسری جانب معصوم بچی آصفہ بانو کی وکیل کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔خاتون وکیل نے عدالت کے سامنے کہا کہ مجھے بھی ریپ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بچی کے والدین بھارتی انتہا پسندوں کے خوف سے اپنا علاقہ بھی چھوڑ گئے ہیں۔لہذا یہ ایوان بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آصفہ بانو کے قاتلوں کو فی الفور گرفتاراوربچی کے والدین اور وکیل کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

حنا پرویز

مزید : میٹروپولیٹن 1