مسلم لیگ (ن)کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے

مسلم لیگ (ن)کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا بیانیہ ووٹ کا تحفظ نہیں ا صل میں ’’ نوٹ‘‘ بچاؤ ہے مگر انکے تمام منصوبے اور ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ‘نگران حکومت کے معاملے میں کسی بھی مک مکاؤ کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘مر کزسمیت تمام صوبوں میں غیر جانبدار حکومتیں ہی شفا ف انتخابات کی ضامن ہوں گی ‘سپر یم کورٹ پر حملے کرنیوالے ملک اورقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ‘تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ہر صورت کامیاب ہوگی ‘29اپر یل کو مینار پاکستان پر چےئر مین عمران خان اپنے100دنوں کا ایجنڈہ دیں گے اور قوم کو بتائیں گے ہم اقتدارمیں آئے تومسائل کو کیسے حال کر نا ہے ۔وہ 29اپر یل کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب ‘مر کزی سیکرٹری پبلسٹی وسیم چوہدری ‘رکن پنجاب اسمبلی شیخ خرم ‘مر کزی رکن عامر رحمن‘سابق رکن پنجاب اسد معظم ‘سید سجاد الحسن شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہے مگر اب انکے احتساب کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت انکو احتساب سے نہیں بچاسکتی وہ اب جتنا مرضی شو ر مچائیں کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کو انکو واپس لانا ہی پڑیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اوراب کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور کر پشن کر نیوالے اپنے انجام سے دوچار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عدلیہ اور نیب کو تنقید کا نشانہ بنانے کی عادت بنا لی مگراب انکو اپنی ایسی عادتیں ختم کر کے آئین وقانون کی حکمرانی کو تسلیم کر نا پڑ یگا ورنہ انکے کیلئے مزید مسائل پیدا ہوں گے ۔مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی سیاست اپنی موت مر رہی ہے اور سیاسی جماعتوں سے لوگ تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ۔ وسیم چوہدری اور شیخ خرم نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت کو اب جیل نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے وہ قومی اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

چودھری سرور

مزید : میٹروپولیٹن 1