حکومت آئندہ بجٹ میں کاروباری طبقہ کیلئے ٹیکس ریٹ کم کرے

حکومت آئندہ بجٹ میں کاروباری طبقہ کیلئے ٹیکس ریٹ کم کرے

لاہور(پ ر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومت آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریٹ میں کم از کم 10فیصد کمی لاکر صنعتی شعبہ کو ریلیف دے انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیلئے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلےء اقدامات کیے جائیں تاکہ پرانے ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ایمنسٹی سکیم کا اجرا ء ایک اچھا فیصلہ اس سے ٹیکس دہندگان کی تعداد اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا ۔

خادم حسین

مزید : میٹروپولیٹن 1