نوازشریف کی ووٹ کو عزت دو مہم کامیاب ہوگئی ہے

نوازشریف کی ووٹ کو عزت دو مہم کامیاب ہوگئی ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ووٹ کو عزت دو مہم کامیاب ہوگئی ہے ، ہر جمہوری معاشرے میں ووٹ کو عزت دی جاتی ہے ، عمران خان بھی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردارادا کریں وہ نہ جانے کیوں جمہوریت مخالف طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں، ان کو تقریر لکھ کر دینے والے ان کی جماعت کے ساتھ بھی غیر جمہوری سوچ کے حامل ہیں ، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں گروہ بن گئی ہے ، عمران خان اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ان کے اپنے مفادات کے لئے ہے ، جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ترقی کے پہیے کو روکنا کیا عوام کی خدمت ہے؟ عوام کی خدمت سے یکسر عاری عناصر کو ملک کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیاہے۔ الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ 2018 کے انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے

آزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1