عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،نسیم زہراء

عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،نسیم زہراء

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی نائب صدر و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ عمران خان ذاتی نہیں بلکہ قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ کا پار لیمنٹ سمیت ہر جگہ سے صفایا ہو رہا ہے اور پاکستان تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 29اپر یل کو عمران خان کی قیادت میں مینار پاکستان پر ہونیوالے جلسے میں تحر یک انصاف ثابت کر دے گی کہ لاہور سمیت پورا پنجاب تحر یک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غر ق کر دیا ہے اور قوم ان کر پٹ حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتی ہے ۔

نسیم زہراء

مزید : میٹروپولیٹن 1