کامیاب انسان بننے کے لیے انتھک محنت ، جہج مسلسل کی ضرورت ، نیک نیتی شرط ہے

کامیاب انسان بننے کے لیے انتھک محنت ، جہج مسلسل کی ضرورت ، نیک نیتی شرط ہے

لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام شعبے کے ماہانہ پروگرام میری زندگی کا سفر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف کالم نگار الطاف حسن قریشی اور ایوب خاور بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔دونوں مہمانان نے اپنی اپنی زندگی کے سفر کے بارے میں طلباوطالبات کو آگاہ کیا۔اور کہا کہ کامیاب انسان بننے کے لیے انتھک محنت اور جہدمسلسل کی ضرورت ہوتی ہے۔دونوں مہمانان نے اپنے اپنے مختلف تجربات اور اہم واقعات پر روشنی ڈالی۔فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے مہمانان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور اسے پروگرامز کو طلبا کی ذہنی نشوونما کیلئے خوش آیئند قرار دیا۔سٹوڈنٹس نے الطاف حسن قریشی اور ایوب خاور کو کامیاب زندگی گزارنے پر مبارکباد دی اور اس حوالے سے مختلف سوالات بھی پوچھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1