شریف خاندان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے،نوشین

شریف خاندان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے،نوشین

لاہور( پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی سیاست اب بند گلی میں داخل ہو چکی ہے۔احتساب کو انتقام کانام دینے سے بھی عوام ان کا ساتھ نہیں دینگے۔لیگی اراکین اسمبلی بھی ان کی حقیقت جان چکے ہیں۔

۔اب ہر روز ن لیگ کی وکٹیں اڑیں گی۔عوام عمران خان کا ساتھ حق اور سچ کی وجہ سے دے رہے ہیں کیونکہ تیس سال تک دو پارٹیاں ہی قوم کو بیوقوف بناتے آئے ہیں لیکن اب دھاندلی زدہ حکمرانوں کے خاتمے کا وقت قریب آن پہنچا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر کینٹ میں ایک پارٹی میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کی بیس سالہ جدوجہد رنگ لانے لگی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1