مسلم لیگ(ن) کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،زمرد یاسمین
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ میٹروبس سے شیخوپورہ اور لاہورایک ہوگئے ، رانا تنویر حسین کی وجہ سے شیخوپورہ تیزی سے ترقی کررہاہے ، مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آنے کے بعد لاہور ہی نہیں بلکہ گرد نواح میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ،مسلم لیگ( ن) نے پہلے میٹروبس سروس شروع کی جو شاہدرہ سے گجومتہ تک جاری ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شیخوپورہ سے لاہور آنے والے میٹروبس سروس سے بھر پور فائدہ اٹھار ہے ہیں اور وہ شام کو جلدی شیخوپورہ لوٹ جاتے ہیں اور جو وقت بچتا ہے وہ اپنے علاقہ کی ترقی پر صرف کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اب شیخوپورہ تیزی سے ترقی کررہا ہے ،یہاں کے عوام مسلم لیگ ن کے پر گہرا عتماد کرتے ہیں
زمرد