لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سینٹری ورکرز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سینٹری ورکرز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی( ایل ڈبلیو ایم سی) نے اپنے سینٹری ورکرزکی ٹریننگ کے حوالے سے اپنی نوعیت کے پہلے ٹریننگ مینول کا آغاز باقاعدہ ٹریننگ سے کر دیا۔ ٹریننگ مینول کا مقصد فیلڈ میں موجود سینٹری ورکرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو اپنانا ہے۔ سینٹری ورکرز کی ٹریننگ اور ٹریننگ مینول کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ٹاؤن ہال میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی قائم مقام ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی و قار بٹ تھے انہوں اپنے خطاب میں بتایا کہ یہ ٹریننگ مینول اپنی نوعیت کا اس حوالے سے پہلا قدم ہے جس کی بدولت ہمارے سینٹری ورکر جو کمپنی کا اثاثہ ہیں ان کی کار کردگی میں خاطر خواہ بہتر ی آئے گی ، صفائی ستھرائی اور صحت و تندرستی کے معیاری طریقے کار کو اپنانے میں بھی مدد ملے گی جس کے باعث ورکرز ایک محفوظ اور موثر طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں گے ، ایل ڈبلیو ایم سی ہمیشہ اپنے سینٹری ورکرز کی فلاح و بہتری کے لئے اقدامات کرتی رہتی ہے۔ مزید قائم مقام ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ سینٹری ورکز کا یہ ٹریننگ کا سلسلہ جون تک مرحلہ وار جاری رہے گا اور ہر سیشن میں 50کے قریب ورکرز حصہ لیں گے۔ لاہو ر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جی ایم ایچ آر اینڈ ایڈمن فرخ بٹ، سینئر مینجر ماحولیات عدیل پرویز، سینئر مینجر آپریشن زاہد مشتاق،سینئر مینجر کمیو نیکیشن علی مظہر، مینجر آپریشن آمنہ آصف خان اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

ٹریننگ

Ba

مزید : میٹروپولیٹن 1