انٹرنیٹ کے غلط استعمال نے نوجوانوں کو بے راہ روی کا شکار کیا،مصطفی رانا

انٹرنیٹ کے غلط استعمال نے نوجوانوں کو بے راہ روی کا شکار کیا،مصطفی رانا

لاہور( جنرل رپورٹر )پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی لاہور ڈیژون کے صدر محمد مصطفی رانا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے غلط استعمال نے نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کر کے ان کی اخلاقی اقتد ار کو تباہ کر دیا ہے اگر حکومت ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں دیکھنا چاہتی ہے تو نوجوان نسل کو منشیات، کلاشنکوف کلچر، سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ کے غلط استعمال سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچا کر علم و تحقیق کی راہ پر ڈالنے اور ہنر مند بنانے کیساتھ ساتھ وسائل سے تنگ نوجوانوں کو مناسب ماحول مہیا کرنا ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پی ایف ایم لاہور ڈیژون کے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر پی ایف ایم لاہور ڈویژن نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان نسل کی کیریئر کونسلنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جب سیکنڈری یا گریجوایشن کے بعد مخصوص کورس کے انتخاب کا وقت آتا ہے طالبعلم اپنے دوسرے ساتھی طلبہ کو فالو کرتے ہیں لہذااگر حکومت ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر کیریئر کونسلنگ سنٹر قائم کر دے توطالبعلم اپنے لئے بہتر مستقبل کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1