گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے،واحد کاشمیری

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے،واحد کاشمیری

لاہور(پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اجلاس میں چیئرمین واحد کاشمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ ظلم ہے اب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں اور پیداواری لاگت میں اضافہ سے چھوٹے ہوٹل ،تندور،رنگائی کی دکانیں اور گھریلوں صنعتیں بری طرح متاثر ہوں گی ۔ انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،چیف جسٹس ثاقب نثار اور چیئرمین سوئی نادرن گیس سے اپیل کی کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے ورنہ غریب ہوٹل مالکان کے بچے فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1