دکھی انسانیت کی خدمت جماعت اسلامی کی پہچان ہے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کی پہچان ہے۔مو جودہ حکمران خو د تو علاج معالجہ کیلئے لندن چلے جاتے ہیں مگر غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام حبیب پارک یوسی109 میں فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، صدر الخدمت فا ؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد،یوسی امیر خواجہ وسیم ، محمد افضل خان ایڈمسٹریٹرالخدمت ڈسپنسری ، نائب صدر الخدمت ڈسپنسری ، پروفیسر علی احمد ،سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے موجودہ پروجیکٹس ڈسپنسری یاں ، ہسپتال ، سکولز ، یتیم بچوں کی کفالت ، صاف پانی کے فلٹر پلانٹس ودیگر شعبہ جات کی کارکردگی مثالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے ذمہ داران خدمت خلق کے لیے دن رات کوشاں ہیں جس کی بدولت عوام الناس صحت و تعلیم اور معیاری سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں ۔اس موقع پر ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے بھی غریبوں اور متوسط طبقات کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن جماعت اسلامی اقتدار کے بنا ہی ملک بھر میں فلاحی کاموں اور خدمت خلق میں ہمیشہ اپنی مثال آپ ہے ۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہورعبدالعزیز عابد نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فری میڈیکل کیمپ اس سال میں 28 واں ہے جس میں 400 سے زائد مستحق لوگ مستفید ہوئے ہیں اور لوگوں میں پانچ دن تک کی فری ادویات فراہم کی گئی ہیں
ذکر اللہ