مسلم لیگ(ن) انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہو گی،وحید عالم خان

مسلم لیگ(ن) انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہو گی،وحید عالم خان

لاہور(سٹی رپورٹر ) انجمن تاجران شاہ عالم باڑا مارکیٹ کے صدر چودھری عرفان، سماجی رہنما یاسر بٹ اور لاہور ہا ئی کورٹ کے سینئر وکلا ء نے ایم این اے وحید عالم خان سے ملا قات کی ملا قات میں مارکیٹ سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔مارکیٹ میں بجلی کی بے ہنگم لٹکتی تاروں اور دیگر مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ ایم این اے وحید عالم خان کو آنے والے الیکشن میں کامیابی کی دعا ئیں دی گئیں۔اور گزشتہ پانچ سالوں میں مارکیٹ میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دینے پر مبارکباد بھی دی گئی تاہم اس موقع پر ایم این اے وحید عالم خان نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف عوامی قائد ہیں مخالفین جو مرضی سازشیں کر لیں عوام کے دلوں سے میاں نواز شریف کی محبت کو نہیں نکالا جا سکتا انکا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں بھی ن لیگ ملک بھر سے نمایاں کامیابی حاصل کرے گی اس موقع پر وحید عالم خان کے کوآرڈینیٹر اور معروف وکیل شاہ رخ شریف بھی انکے ہمراہ تھے

وحید عالم

مزید : میٹروپولیٹن 1