ناقص پلاسٹک سے تیار کردہ شاپنگ بیگز صحت کی خرابی کا باعث ہیں،سعدیہ سہیل

ناقص پلاسٹک سے تیار کردہ شاپنگ بیگز صحت کی خرابی کا باعث ہیں،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق حکومت کی ناقص حکمت عملی اور لاپرواہی کے باعث مضر صحت میٹریل سے تیار کردہ ماحول دشمن پولیتھین شاپنگ بیگز پر پابندی آج تک یقینی نہ بنائی جاسکی جس کی وجہ سے ان کا تاحال بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے مضر صحت پلاسٹک دانہ اور میڈیکل ویسٹ کی ری سائیکلنگ سے تیار کئے گئے یہ شاپنگ بیگز انسانی صحت کی خرابی کا باعث ہیں اور سیوریج کے نظام کے لئے بھی تباہ کن اور آبی حیات کے لئے جان لیوا ہیں۔ جو کہ کینسر جیسی مہلک بیماری کا بھی سبب بن رہے ہیں ۔

شاپنگ بیگز

مزید : میٹروپولیٹن 1