غیر معیاری ادویات کی خریداری نے حکومتی دعوے بے نقاب کر دیے،یاسر گیلانی

غیر معیاری ادویات کی خریداری نے حکومتی دعوے بے نقاب کر دیے،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں 80 ادویات کی غیر معیاری خرید نے حکومت پنجاب کے صحت کے شعبے میں اصطلاحات کے متعلق دعوؤں کا جناز نکال دیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ادویات میں دل‘ یرقان‘ درد‘ گلا‘ تیزابیت کے علاوہ اینٹی بائیوٹک ادویات شامل ہیں۔ غیر معیاری قرار دینے کے باوجود سپلائی جاری رہی۔ محکمہ صحت کی طرف سے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کرنے کیلئے خریدی گئی ادویات میں سے 80 ادویات غیر معیاری نکلی ہیں جن پر گزشتہ سال سے پابندی ہے۔ اسکے باوجود ان ادویات کی خریداری جاری رہی۔

یاسر

مزید : میٹروپولیٹن 1