سٹوکس انگلینڈ کو دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کی بلندیوں پر پہنچانے کیلئے بے تاب
لندن (نیٹ نیوز) سٹار انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ ٹیم کو دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کی بلندیوں پر پہچانے کیلئے بے تاب ہوں، بحیثیت آل را?نڈر میری کوشش ہو گی کہ ہدف کے حصول کیلئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ گزشتہ دو برس کے دوران انگلش ٹیم عالمی درجہ بندی میں تنزلی کا شکار ہو کر اس وقت پانچویں نمبر پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر ٹیسٹ میچز میں کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے صرف ایک ٹیسٹ جیت سکی ہے جو کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے، ٹیم کو دوبارہ فتوحات کی طرف گامزن کرنے کیلئے ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔