واپڈا ہائیڈرو یونین نے نجکاری کیخلاف تحریک شروع کردی ‘ ہڑتال کی دھمکی

واپڈا ہائیڈرو یونین نے نجکاری کیخلاف تحریک شروع کردی ‘ ہڑتال کی دھمکی

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین نے بجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر دی ۔حکومت سے نجکاری پروگرام کا مکمل(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

خاتمہ کرنے‘ سی بی اے یونین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد‘ تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا جائے۔ اسلام آباد میں منعقدہ " یوم مطالبات" کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے کہا کہ حکومت نے ہائیڈرو یونین کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو حکمران جماعت کو آئندہ انتخابات میں اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے اور ملازمین گلی گلی پھیل کر احتجاج کریں گے۔ ہڑتال سمیت تمام آپشن استعمال کئے جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجز، عارضی ملازمین کو مستقل کرئے۔ سستی بجلی کی پیداوار کو بڑھایا جائے۔ حکومت نجکاری کے مکمل خاتمے کا اعلان کرئے۔ ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر، ریجنل سیکرٹری سجاد احمد بلوچ ، ریجنل چیئرمین ( ریونیو) شکیل احمد بلوچ سمیت دیگر عہدیداروں اور ملازمین نے شرکت کی۔ سی بی اے مطالبات کی منظوری کے لئیاحتجاج کو نہایت کامیاب قرار دیا ہے۔

ہائیڈرو یونین دھمکی

مزید : ملتان صفحہ آخر