شریف فیملی مکافات عمل کا شکار ‘ احتساب سب کا ہونا چاہیے ‘ میاں مقصود
ملتان (سٹی رپورٹر)صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب اورامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)جاوید اقبال کے اس بیان پر کہ’’مشرف دور میں 4ہزار پاکستانی ڈالروں کے عوض دوسرے ملکوں کے حوالے کیے گئے‘‘پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
کہ جسٹس(ر)جاوید اقبال کے انکشاف کے بعد ہمارے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔سابق ڈکٹیٹرجنرل پرویزمشرف قومی مجرم ہیں انہیں پاکستان واپس لاکرعدالت کے کٹہرے میں کھڑاکرناچاہئے۔احتساب سب کا اور بلاامتیاز ہونا چاہئے۔شریف فیملی اس وقت مکافات عمل کا شکار ہے۔پانامالیکس میں شامل دیگر 436پاکستانیوں،دبئی لیکس اور لندن لیکس میں موجود کرپٹ عناصر کابھی کڑااحتساب ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جب تک کرپٹ مافیا کا احتساب نہیں ہوگا اُس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکے گی۔جنرل پرویزمشرف اور آصف علی زرداری کوبھی اپنے کیے کاحساب دینا چاہئے۔